اردو نیوز اپڈیٹس

اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ایک خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کر کے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔سرفراز بگٹی نے پیر کو کوئٹہ میں ایک اہم پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہشت گردوں نے اس خاتون کو بلیک میل کر کے خودکش حملے کے لیے تیار کیا تھا اور اس کا نشانہ اسلام آباد تھا۔سرفراز بگٹی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا تھا کہ ایک خاتون غائب ہوئی ہے، مگر اب انٹیلی جنس اداروں نے بروقت کارروائی کر کے اس ہولناک منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دہشت گرد تنظیمیں خواتین کو پھنسانے کے لیے ’ہنی ٹریپ‘ اور بلیک میلنگ جیسے طریقے استعمال کر رہی ہیں۔انہوں نے گرفتار خاتون کی حالتِ زار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بچی کی کہانی سن کر بہت افسردہ ہوں، اسے دھمکی دی گئی تھی کہ اگر اس نے خودکش حملہ نہ کیا تو اس کے والد کو قتل کر دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ دہشت گردوں کی ان کارروائیوں کا بلوچ قوم یا بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ گروہ بین الاقوامی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے اپنی ہی بچیوں کا استحصال کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردوں کے اس عمل کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والی خاتون نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ خودکش حملے کے مشن پر تھی اور اسے اسلام آباد میں کارروائی کرنی تھی۔سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ تمام تر صورتحال اور بلیک میلنگ کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے اس خاتون کو اس کے والد کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے. تاکہ اسے دوبارہ زندگی کی طرف لایا جا سکے۔سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کو اس کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی مستعدی کی وجہ سے پاکستان ایک بڑے المیے سے محفوظ رہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کے اس پروپیگنڈے اور ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہیں جو بلوچ شناخت کا نام لے کر معصوم لوگوں کو آلہ کار بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقصد صرف بدامنی پھیلانا ہے اور ریاست ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

15 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

15 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

16 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

16 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

16 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

16 hours ago