اردو نیوز اپڈیٹس

بنوں حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق رکھتے ہیں پاکستان کا افغانستان کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے بنوں میں فتح خیل پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملے کے معاملے پر افغان طالبان حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔9 مئی کو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک شہری بھی شامل ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق واقعے کی تفصیلی تحقیقات، شواہد اور تکنیکی انٹیلی جنس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے کی۔پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اس بزدلانہ حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس میں بھی افغان سرزمین پر مختلف دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی اور انہیں حاصل سہولتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے اور افغان طالبان کو اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے۔دفتر خارجہ کے مطابق فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان اور داعش خراسان (آئی ایس کے پی) کے خلاف ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات کیے جائیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے برادر اور دوست ممالک کی ثالثی میں افغان طالبان حکومت کے ساتھ کئی مذاکراتی دور بھی کیے. تاہم افغان حکام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے۔دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ اگر افغان طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں کو پناہ دیتی رہی تو پاکستان اپنی قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

16 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

16 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

16 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

16 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

16 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

16 hours ago