اردو نیوز اپڈیٹس

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ نہ اسلام آباد سومنات ہے اور نہ یہ شخص محمود غزنوی ہے
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے متنازعہ بیان پر’’ ایکس‘‘ پر لکھا کہ اسلام آباد پاکستان کا قلعہ ہے اور وفاق کی علامت ہے، ان کی زبان بتا رہی ہےکہ یہ کتنے پاکستانی ہیں اور یہ اقتدار کے حصول کے لیے کس حد جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روز پختونخوا میں جو خون بہہ رہا ہے اس سے ان کا دل نہیں روتا؟ کیا طالبان ان کے اتحادی ہیں جو یہ کے پی کے پولیس اور بہادروں کی شہادتوں کا سدباب کرنے کی بجائے مزید انتشار اور نفرت پھیلا رہے ہیں۔27ستمبر کو جس حملے کی یہ بات کر رہے ہیں کیا وہ طالبان کا حملہ ہے؟ کیا پاکستان میں مقیم افغانی اس لشکر کا حصہ ہوں گے؟ وفاق پوری قوت سے اس کا دفاع کرے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اس کے حواری اقتدار کے حصول کے لئے کس حد تک جاسکتے ہیں ہم نے 9مئی کو دیکھا، 26 نومبر کو دیکھا، اب یہ شخص جو اپنے عزائم بتا رہا ہے، پاکستان کے عوام ان کی اصلیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ یہ لوگ کل بھی امن، ترقی اور پاکستان کے دشمن تھے آج بھی ہیں اور کل بھی ہوں گے، لاکھ اختلافات ہوں کوئی پاکستانی یہ زبان نہیں بول سکتا، یہ پاکستان دشمن زبان ہے، کسی کو کوئی ابہام رہ گیا؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کو سومنات بنانے والا محمود غزنوی 24گھنٹے نہیں گزرے، دوڑ لگا گیا ہے کہ میرا یہ مطلب نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو چاہنے والے بھی اپنے جیسے ملے ہیں، اس نے بھی سیاسی زندگی میں جتنے پینترے بدلے ہیں اس کو خود بھی یاد نہیں ہوں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ سارے ایک جیسے ہیں، ایک دوسرے کی فوٹو کاپی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

2 days ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

2 days ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

2 days ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

2 days ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

2 days ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

2 days ago