اردو نیوز اپڈیٹس

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی پُرامن احتجاج نہیں کرتی، پُرامن لوگ گھروں سے کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے. انہیں اسلام آباد آنے نہیں دیں گے۔کوہاٹ میں ورکرز سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج کوہاٹ کی فضا سوگوار ہے. دھرتی کے بہادر جوانوں نے ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا. سی ایم ایچ کوہاٹ میں زیر علاج زخمی جوانوں کا جذبہ دیدنی ہے. فوج اور پولیس کے جوانوں اور افسران نے بہادری سے آپریشن میں حصہ لیا. ہم سب مل کر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بزدل دہشت گرد چھپ کر وار کر رہے ہیں، شہید فہیم کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کی شہادت قابل فخر لمحہ ہے. دہشت گرد اس قوم کے جذبے کو کم نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ واقعہ کے وقت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کہاں تھے؟ وزیر اعلیٰ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے لاہور کی سڑکوں پر موجود تھے، ان کے پاس انتشار کی سیاست کا وقت ہے، اپنے صوبے کے عوام کے لیے وقت نہیں، سہیل آفریدی نے 15 منٹ ہیلی کاپٹر پر چکر لگایا اور چلے گئے. تعلیم، صحت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے آپ نے کیا کیا ہے؟وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صرف سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگانا جانتی ہے. صوبے میں پولیس کی سہولت کے لیے فرانزک لیب تک موجود نہیں. من پسند لوگوں کو ٹھیکے دے کر پیسے وصول کیے جاتے ہیں. صوبے میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں، اسلام آباد کو بند کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی.مسلح جتھوں کو اسلام آباد کی طرف آنے نہیں دیا جائے گا. پی ٹی آئی والے کبھی پُرامن نہیں رہے، پُرامن احتجاج ان لوگوں کی روایت نہیں ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پُرامن لوگ گھروں سے کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے، پی ٹی آئی والوں سے حساب لیا جائے گا، فنڈز کے بہانوں کے پیچھے انہیں چھپنے نہیں دیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوہاٹ میں ٹنل اور موٹر وے جیسے منصوبے محمد نواز شریف نے بنائے، خیبر پختونخوا میں جنگلات کاٹے جا رہے ہیں، جعلی سگریٹس کی فیکٹریاں پکڑی گئی ہیں، خیبر پختونخوا میں گولڈ مائننگ کے ٹھیکے کن لوگوں کو دیئے گئے؟ صوبے کا ترقیاتی فنڈ کہاں خرچ ہو رہا ہے، کسی کو معلوم نہیںقبل ازیں انہوں نے سی ایم ایچ کوہاٹ کا دورہ کیا، کوہاٹ واقعہ میں زخمی افراد سے فرداً فرداً ملاقات کی اور وزیراعظم کی جانب سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔زخمیوں نے وفاقی وزیر اطلاعات کو دہشت گردی کے واقعہ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ زخمیوں نے عیادت کے لئے آنے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے اظہار تشکر کیا۔وفاقی وزیر نے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب، ایمان اور عقیدہ نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے. دہشت گرد بزدل لوگ ہیں، آپ نے جس بہادری سے مقابلہ کیا وہ لائق تحسین ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

59 minutes ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

1 hour ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

1 hour ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

1 hour ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

1 hour ago

عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ یو اے ای سے گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات اور سویڈن کی مشترکہ کارروائی میں عالمی منی لانڈرنگ…

1 hour ago