اردو نیوز اپڈیٹس

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں بلکہ تعلیم، خواندگی اور سماجی ترقی کے مراکز بنایا جائے گا اور کسی بچے کو تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز ‘‘کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں تعلیمی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں نئے اور تعمیرِ نو کے مراحل سے گزرنے والے سکولوں کو فعال بنانے اور داخلہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ بھر میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 838 سکول تعمیر، اپ گریڈ یا بحال کئے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ سکولوں کی تکمیل سے پہلے ضلع وار داخلہ منصوبے تیار کیے جائیں اور مقامی نمائندوں، رہنماؤں اور والدین کو داخلہ مہم میں شامل کیا جائے۔حکام کے مطابق نئے سکولوں سے تقریباً اڑھائی لاکھ بچوں کے لیے تعلیمی مواقع پیدا ہوں گے جبکہ سیلاب متاثرہ اضلاع میں 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 116 نئے سیکنڈری سکولوں میں سے 64 دسمبر 2026 تک جبکہ باقی 52 جون 2027 تک مکمل ہوں گے، سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 722 سکول بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر مکمل سکول پہلے ہی تعلیمی سال سے فعال ہونا چاہیے جبکہ سکولوں میں داخلہ، حاضری، طلباء کے برقرار رہنے اور تعلیمی نتائج کے قابل پیمائش اہداف مقرر کیے جائیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

59 minutes ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

1 hour ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

1 hour ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

1 hour ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

1 hour ago

عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ یو اے ای سے گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات اور سویڈن کی مشترکہ کارروائی میں عالمی منی لانڈرنگ…

1 hour ago