اردو نیوز اپڈیٹس

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا. جس کے بعد شرح سود 11.5 فیصد فیصد ہوگئیاسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس یا ایک فیصد اضافے کا اعلان کردیا، ایک فیصد اضافے کے بعد شرح سود 10.5 فیصد سے بڑھ کر 11.5 فیصد ہوگئی۔یاد رہے کہ 9 مارچ 2026 کے اجلاس میں مرکزی بینک نے شرح سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا، جو مارکیٹ کی توقعات کے مطابق تھا۔ تاہم حالیہ جیو پولیٹیکل کشیدگی اور معاشی دباؤ کے باعث اس بار ماہرین کی رائے منقسم رہی۔بزنس ریکارڈر کے ڈائریکٹر ریسرچ علی خضر نے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس اضافے کی تجویز دی تھی۔ ان کے مطابق اگر پالیسی ریٹ میں اضافہ نہ کیا جاتا تو مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بڑھ سکتی تھی. اس لیے ایک محتاط اور علامتی اضافہ ضروری تھا۔دوسری جانب عارف حبیب لمیٹڈ نے بزنس ریکاڈر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود برقرار رکھنے کا امکان ظاہر کیا تھا، مؤقف اختیار کیا گیا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال میں محتاط پالیسی اپنانا زیادہ مناسب ہے۔اسی طرح ٹاپ لائن سیکوریٹریز نے 50 بیسز پوائنٹس اضافے کی پیشگوئی کی تھی تاکہ تیل کی بڑھتی قیمتوں اور درآمدی دباؤ کے اثرات کو محدود کیا جا سکے۔ کمپنی کے سروے کے مطابق 53 فیصد شرکاء شرح سود میں اضافے کے حق میں تھے۔ماہرین کے مطابق شرح سود میں اضافے سے مہنگائی کو قابو میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہے. تاہم اس کے کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری پر اثرات بھی مرتب ہوں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

14 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

14 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

14 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

14 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

14 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

14 hours ago