اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی حکومت کی جانب سے 35 نئی ضروری اورجان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت نے طویل انتظار کے بعد 35 نئی ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کے تعین کی منظوری دیدی ہے جبکہ مزید 45 ادویات کی منظوری بھی جلد متوقع ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ملک بھر میں ادویات کی شدید قلت کو ختم کرنا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو علاج میں مشکلات کا سامنا تھا۔ذرائع کے مطابق قیمتوں کے تعین میں تاخیر کے باعث کئی اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں تھیں جس کے نتیجے میں مریض مہنگی اور غیر معیاری اسمگل شدہ ادویات پر انحصار کرنے پر مجبور تھے۔قیمتوں کی منظوری میں تاخیر نہ صرف سپلائی چین کو متاثر کر رہی تھی بلکہ مریضوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال رہی تھی۔متاثرہ ادویات میں کینسر، دل کے امراض، ٹرانسپلانٹ، اور مختلف ویکسینز شامل ہیں۔ ان ادویات کی عدم دستیابی کے باعث خاص طور پر کینسر، ہیموفیلیا اور دیگر سنگین بیماریوں کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے صحت کے شعبے کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

13 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

13 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

13 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

13 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

14 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

14 hours ago