اردو نیوز اپڈیٹس

افغانستان میں 18 ہزار سے 23 ہزار کے درمیان دہشت گرد موجود ہیں روس

پاکستان نیوز پوائنٹ
روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ افغانستان میں 18 ہزار سے 23 ہزار کے درمیان دہشت گرد موجود ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سلامتی کونسل سیکرٹریوں کے 21ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی شوئیگو نے افغانستان سے جڑے دہشت گردی اور منشیات سمگلنگ کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں اس وقت 20 سے زائد شدت پسند گروہوں کے 18 ہزار سے 23 ہزار جنگجو سرگرم ہیں، جو پورے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، طالبان داعش خراسان کے خلاف برسرِپیکار ہیں، تاہم اب بھی کئی شدت پسند گروہ طالبان کے مکمل کنٹرول سے باہر ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق شوئیگو نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال خطے کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم مسئلہ بن چکی ہے، داعش خراسان کے تقریباً 3 ہزار جنگجو افغانستان میں موجود ہیں، داعش نے سال 2025 کے دوران 12 بڑے دہشت گرد حملے کیے جن میں 40 فوجی اہلکار اور 25 شہری ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ روسی عہدیدار نے کہا کہ شام سے ایغور، تاجک اور ازبک جنگجوؤں کی افغانستان آمد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ان میں بعض عناصر ماضی میں حیات تحریر الشام سے وابستہ رہے ہیں، جس سے خطے میں سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں، طالبان کی سیکیورٹی ایجنسیاں افغانستان آنے والے شدت پسند عناصر کی نگرانی کررہی ہیں، لیکن اس کے باوجود کچھ اسلام پسند گروہ اب بھی طالبان کے مکمل کنٹرول سے باہر ہیں۔ انہوں نے طالبان حکومت کی جانب سے منشیات کے خلاف اقدامات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں پوست کی کاشت اور افیون کی پیداوار میں تقریباً 90 فیصد کمی آئی ہے، مصنوعی منشیات، خصوصاً میتھ ایمفیٹامین کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 2025 کے دوران افغانستان کی سرحدوں پر 30 ٹن سے زائد مصنوعی منشیات پکڑی گئیں۔ سرگئی شوئیگو نے مزید کہا کہ افغانستان میں شدید معاشی بحران کے باعث اب بھی تقریباً 40 لاکھ افراد منشیات سے متعلق فصلوں کی کاشت سے وابستہ ہیں۔ اجلاس کے دوران روسی عہدیدار نے مغربی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس، کیوبا، وینزویلا، عراق، ایران، شمالی کوریا، لیبیا اور افغانستان کے تقریباً 590 ارب ڈالر کے اثاثے مغربی ممالک میں منجمد کیے جاچکے ہیں، اس صورتحال کے بعد دنیا کے کئی ممالک مغربی ممالک میں اپنے قومی ذخائر محفوظ رکھنے کے حوالے سے دوبارہ غور کرسکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم سے چین کے کاروباری وفد کی ملاقات دوطرفہ تعاون پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی…

5 hours ago

امریکی وزیر خارجہ کا 31 پاکستانی و ایرانی شہریوں کی واپسی میں قریبی تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا…

5 hours ago

امید ہے 2035ء تک پاکستان 1 ٹریلین کی اکانومی بن سکے گا احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے…

5 hours ago

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو ملک میں بجلی…

5 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ…

5 hours ago

پنجاب میں یکم جون تک کاروباری اوقات کی رات 8 بجے تک پابندی ختم

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب بھر میں یکم جون تک کاروباری اوقات کی رات 8 بجےتک…

5 hours ago