پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر انصاف جناب فرید تراب اووعلو احمدوف نے آج وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھے۔ اپنی گرمجوش اور دوستانہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے آزری وزیر کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان برادر ممالک ہیں جن کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صدر الہام سے اس ہفتے کے شروع میں ہونے والی ان کی ٹیلی فونک گفتگو کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آذربائیجان کے وزیر نے گرمجوشی اور مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو دونوں ممالک کے درمیان قانونی اور عدالتی تعاون کے شعبے میں جاری تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں فریق باہمی قانونی معاونت کے طریقہ کار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عدالتی نظام کی استعداد کار کو یقینی بنانے کے لیے مل کر فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے دونوں فریقین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بھائی صدر الہام علییوف سے جلد ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان تمام شعبوں میں بہترین دوطرفہ تعاون کو جاری رکھا جا سکے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…