اردو نیوز اپڈیٹس

افغان جنگجوؤں کو پاکستان میں استعمال نہ کیا جائے حافظ گل بہادر کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ
دہشت گرد تنظیم کے سربراہ نے مبینہ طور پر اپنے کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان میں لڑنے کے لیے غیر ملکی جنگجوؤں بالخصوص افغان شہریوں، کی بھرتی اور تعیناتی سے گریز کریں اور خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔خراسان ڈائری کے مطابق یہ ہدایت حافظ گل بہادر کی جانب سے دی گئی جو نام نہاد اتحاد المجاہدین پاکستان کے سربراہ ہیں اور یہ پیغام چند روز قبل ایک آڈیو پیغام کے ذریعے ان کے ساتھیوں تک پہنچایا گیا۔یہ ہدایت کابل کے اس مؤقف کے بھی برعکس دکھائی دیتی ہے جس میں کہا جاتا رہا ہے کہ پاکستان کو درپیش دہشت گردی کا مسئلہ ایک اندرونی معاملہ ہے۔افغان سرزمین اور جنگجوؤں کے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال کا معاملہ طویل عرصے سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان شدید اختلاف کا باعث بنا ہوا ہے، جو سرحدی جھڑپوں تک جا پہنچا اور بالآخر گزشتہ برس اکتوبر میں پاک افغان سرحد کی بندش پر منتج ہوا۔حالیہ مہینوں میں پاکستان کی سول اور عسکری قیادت مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتی رہی ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی جڑیں افغانستان سے ملتی ہیں۔گل بہادر کی یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کے پیش نظر افغان طالبان اپنے پاکستانی ساتھیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں، اور یہ کابل میں گزشتہ ماہ کے اوائل میں جاری کیے گئے علما کے ایک فرمان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں یہ عہد کیا گیا تھا کہ افغان سرزمین کسی غیر ملکی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔یہ فرمان افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے اس سے قبل دیے گئے بیان کے بعد جاری کیا گیا تھا. جسے بڑی حد تک نظرانداز کر دیا گیا تھا

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

8 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

8 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

8 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

8 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

8 hours ago