اردو نیوز اپڈیٹس

یمن کی علیحدگی پسند تنظیم سدرن ٹرانزیشنل کونسل کا خود کو تحلیل کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
یمن کی علیحدگی پسند تنظیم سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) نے سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات کے بعد خود کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تنظیم کے اراکین نے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایس ٹی سی کے بعض اراکین اس وقت ریاض میں موجود ہیں، جہاں جمعے کو جنوبی یمن میں جاری بدامنی کے خاتمے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے اراکین نے ریاض میں منعقدہ ریاض سدرن ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران خطاب کیا۔اجلاس کے دوران کونسل نے کہا کہ حضرموت اور المہرہ میں فوجی کارروائیوں نے یمن میں جنوبی مقصد کو نقصان پہنچایا۔ کونسل نے واضح کیا کہ حضرموت اور المہرہ میں ان فوجی کارروائیوں کے فیصلے میں ان کی کوئی شمولیت نہیں تھی۔کونسل کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ریاض کانفرنس میں جنوبی مسئلے کے حل کے لیے ایک واضح تصور اور لائحہ عمل تک پہنچا جا سکے گا۔رپورٹ کے مطابق سدرن ٹرانزیشنل کونسل نے سعودی عرب کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور پیش کردہ مسائل کے حل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات عوام کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔یہ اختلافات اس وقت سامنے آئے تھے جب ایس ٹی سی نے دسمبر میں سعودی حمایت یافتہ یمنی سرکاری افواج کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔ ریاض کا مؤقف ہے کہ اس تنظیم کو ابوظہبی کی حمایت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحاد نے کہا کہ ایس ٹی سی کے سربراہ عیدروس الزبیدی ریاض میں طے شدہ امن مذاکرات میں شریک نہیں ہو سکے تھے اور بعد ازاں صومالی لینڈ کے راستے متحدہ عرب امارات فرار ہو گئے تھے۔ اتحاد نے الزام عائد کیا کہ متحدہ عرب امارات نے انہیں ملک سے باہر نکالنے میں مدد فراہم کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

7 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

7 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

8 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

8 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

8 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

8 hours ago