پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے سلامتی کونسل کو کالعدم ٹی ٹی پی سے خبردار کردیا ہے۔پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت خطے اور عالمی امن کو خطرات سے نمٹنے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ القاعدہ، کالعدم ٹی ٹی پی، کالعدم بی ایل اے، مجید بریگیڈ جیسی تنظیمیں شامل ہیں. یہ تنظیمیں پاکستان اور خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچارہی ہیں۔پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کیلئے چھتری بن رہی ہے. کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے سرحدی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے.ان حملوں میں پاکستانی فوجی، شہری اور ریاستی ادارے نشانہ بنے۔منیر اکرم نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں جانیں ضائع ہوچکی ہیں. پاکستان روزانہ دہشت گرد حملوں کا سامنا کررہا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم اسمارٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار وزارتِ داخلہ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے سلسلے میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج شام 5 بجے دوبارہ سٹریٹ موومنٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی…