اردو نیوز اپڈیٹس

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ کہ نئی کینالزکے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے چاہئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ کہ نئی کینالزکے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے چاہئیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کل صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدر نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدرمملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی، ایک طرف صدرکی تقریر اور دوسری جانب اپوزیشن کا کردار آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر وفاق کے منتخب آئینی عہدیدار ہیں، صد زرداری نے پوری قوم کے ایشوز پر بات کی، نئی کینالزکے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے چاہئیں۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہر اسمبلی کے اجلاس میں ہم پانی کے مسئلے کو اٹھا رہے ہیں، یہ کہنا پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی خاموش رہی تو یہ جھوٹ ہے، یہ ایک سنجیدہ ایشو ہے اور سندھ کے عوام کے لیے زندگی اور موت کا کیس ہے، اگر دریا کی ٹیل پر رہنے والوں کو ہم خود حق نہیں دیں گے تو اپنا کیس کیا لڑیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کے ڈنر پر ان کے شکرگزار ہیں، وہاں سیاست پر بھی بات چیت ہوئی، معیشت کے حوالے سے جو مثبت اشاریے آرہے ہیں اس پر بھی بات ہوئی، ہمارے تحفظات ہیں وہ بھی وزیراعظم کے سامنے رکھے، امید ہے ہماری بات چلتی رہے گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کبھی نہیں دیکھا کہ کسی صوبائی حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہ ہو، کے پی میں دہشتگردی پھیل چکی لیکن وزیراعلیٰ کو اس کی پرواہ ہی نہیں ہے، وفاق کی بھی ذمہ داری ہے کہ کے پی میں دہشتگردی کے معاملے کو خود دیکھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے 3…

14 hours ago

پاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مسرت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور…

14 hours ago

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا اسپانسر افغان طالبان رجیم بھارت کی پراکسی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…

14 hours ago

اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے امن کیلئے متفق ہونا پڑے گا فیصل کریم کنڈی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اختلافات اپنی…

14 hours ago

ایران سے مذاکرات اچھے مرحلے پر ہیں امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات اچھے مر…

14 hours ago

یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری 427 جنگجو ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری ہے، تازہ…

14 hours ago