پاکستان نیوز پوائنٹ
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاک فوج کے خلاف کشمیر سے بلند ہونے والی کسی آواز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو حقوق دینے والی جماعت ہے، باقی دیگر قوتیں حقوق چھیننے والی ہیں۔پرامن احتجاج سب کا حق ہے، پرتشدد کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ کراچی کے عوام آج بھی نہیں بھولے کہ 90 کی دہائی میں الطاف حسین کی سیاست نے کس طرح شہر کا امن، ترقی اور عوام کا جینا حرام کیا تھا۔ میں ہرگز نہیں چاہتا کہ اس طرز کی سیاست کو آزاد جموں و کشمیر میں فروغ ملے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا آزاد جموں و کشمیر میں ایم کیو ایم اور بانی ایم کیو ایم والی سیاست نہیں دیکھنا چاہتا۔انتخابی عمل سے بائیکاٹ کرنے والی سیاسی جماعتوں کے عمل کی مذمت کرتے ہیں، انتخابات کے بعد آئینی فورم کا انعقاد ہونا چاہیے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر کشمیری عوام فیصلے کریں۔ آزاد کشمیر کی حکومت نے احتجاج کرنے والوں کے مطالبات 100فیصد پورے کیے، آپ نے 30 دن تک احتجاج کا ریکارڈ بنا لیا، احتجاج تاحیات نہیں ہوتے، اب اس احتجاج کو ختم کریں اور آئیں بات کریں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…