پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیکبایف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تنظیم کی ترجیحات، علاقائی تعاون اور آئندہ اجلاسوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، ٹرانسپورٹ، علاقائی روابط (کنکٹیویٹی) اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تعمیری گفتگو کی۔ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نے تنظیم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے تنظیم کی فعالیت اور مؤثریت میں مزید بہتری کے لئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں اور نائب وزیراعظم کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ستمبر 2026 میں ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کی چیئرمین شپ سنبھالنے سے قبل تمام رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…