اردو نیوز اپڈیٹس

امارات اسرائیلی سازشوں کا حصہ نہ بنے ہمارے صبر کی ایک حد ہے ایران کا سخت تنبیہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پر سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابوظہبی اسرائیلی منصوبوں اور پالیسیوں کا حصہ بننے سے گریز کرے۔قطری میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے ملٹری سیکرٹری محسن رضائی نے کہا کہ تہران، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے یو اے ای کے ساتھ تعلقات کے دروازے بند نہیں کیے تاہم صبر کی ایک حد ہوتی ہے۔محسن رضائی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کی پالیسیوں اور منصوبہ بندی کا حصہ بننے سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ ایسے اقدامات پورے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرسکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران متحدہ عرب امارات بھی ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی زد میں آیا تھا .تاہم بعض اطلاعات میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ یو اے ای نے ممکنہ ایران مخالف سرگرمیوں میں معاون کردار ادا کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

18 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

18 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

18 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

19 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

19 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

19 hours ago