اردو نیوز اپڈیٹس

ایران امریکا کشیدگی امن عمل 5 امریکی شرائط سے مشروط

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے ایران کے لیے امن عمل کی5 سخت شرائط مقرر دیں ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ امن عمل کے تناظر میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں واشنگٹن نے تہران کے لیے5 سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ان شرائط کو پورا کیے بغیر دونوں ممالک کے درمیان امن عمل کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں ایرانی سرزمین پر بمباری سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضہ طلب کیا گیا تھا۔ واشنگٹن نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مالی ادائیگی کے لیے تیار نہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے 400 کلوگرام افزودہ یورینیم کی منتقلی اور ایک جوہری تنصیب تک محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکا نے ایران کے منجمد اثاثوں میں صرف 25 فیصد تک نرمی پر آمادگی ظاہر کی ہے، اور لبنان سمیت تمام محاذوں پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

18 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

18 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

18 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

18 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

18 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

18 hours ago