اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا اسرائیل ایران جنگ کے عالمی اور قومی اثرات آنا باقی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے عالمی اور قومی اثرات تو سامنے آنا باقی ہیں تاہم 17 روز سے جاری جنگ کے دوران ہی امریکی صحافت کی مثالی آزادی پر منفی اثرات کی شکایات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ صدر ٹرمپ تو اپنی صدارت کی پہلی چار سالہ میعاد سے لیکر اب تک ان کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے ممتاز اور مؤثر امریکی میڈیا کو مختلف الزامات اور گھٹیا قرار دیکر اعلانیہ توہین کرتے آرہے ہیں لیکن اب وہ ان صحافیوں پر بھی جملے کستے اور غصہ کا اظہار کرنے لگے ہیں جنہوں نے ماضی میں صدر ٹرمپ کی کھلی حمایت کی تھی۔اس کی ایک منفرد مثال کنزرویٹو اور ٹرمپ کے حامی فاکس ٹی وی کے سا بق ممتاز اینکر ٹکرکارلسن کی مثال ہے جو ماضی میں صدر ٹرمپ کے حامی رہے ہیں اور کنزرویٹو نظریات کے حامی ہونے کے باوجود اس جنگ کو امریکا کی جنگ ماننے سے انکاری اور اس جنگ کوایک دوسرے ملک یعنی اسرائیل کی جنگ قرار دے کر صدر ٹرمپ پر سخت تنقید کرنے کے علاوہ ٹرمپ حکومت کے مختلف پہلو اور اقدامات کو بھی سامنے لارہے ہیں جس کے باعث صدر ٹرمپ ٹکرکارلسن کے طویل وی لاگ اور تنقیدی تبصروں کی امریکی عوام میں مقبولیت سے بھی متاثر نظر آتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

15 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

15 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

15 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

15 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

15 hours ago