پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی فوج کے ترجمان کے بعد پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بھی امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے بلاواسطہ یا بلواسطہ مذاکرات کی تردید کر دی۔اپنے بیان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان جیسے دوست ممالک تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں، امید ہے دوست ممالک کی کوششیں کامیاب ہو جائیں گی۔رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ دوست ممالک جارحیت کے خاتمے کے لیے فریقین سے رابطے میں رہتے ہیں، لیکن میری معلومات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان اب تک جنگ بندی کے حوالے سے بلاواسطہ یا بلواسطہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر رہے ہیں، ایران مختلف ممالک کے پیغامات کا جواب دے رہا ہے، ایران کا مؤقف واضح ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران مذاکرات کی باتیں قابل یقین نہیں ہیں، عباس عراقچی پاکستانی ہم منصب اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں سے رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایران ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اپنی شکست کو معاہدے کا نام نہ دے، خطے میں امریکی سرمایہ کاری کے آثار باقی نہیں رہیں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…