اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی 4000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان سٹاک ایکسیچنج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 251 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح ہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 53 ہزار 966 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب امریکا کی جانب سے مذاکرات کے بیان پر ایشیائی سٹاک مارکیٹیں بھی سنبھلنے لگی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکئی انڈیکس میں 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فلپائن سٹاک ایکسچینج میں ایک فیصد سے زائد کی تیزی دیکھی گئی،جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی معمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

23 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

23 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

23 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

23 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

23 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

23 hours ago