اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا ایران سے رابطے برقرار امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہا ہے، وزیراعظم کے ایران، سعودی عرب، قطر سمیت دیگر ممالک کی قیادت سے رابطے ہوئے ہیں۔نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے صدر نے وزیر اعظم پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا، ترکیہ پاکستان کی امن کوششوں کی مسلسل حمایت کر رہا ہے. وزیر اعظم نے ایران کا وفد اسلام آباد بھیجنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا ایران اور سعودی عرب کی قیادت سے بھی رابطہ ہوا. شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا، پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں. دونوں ممالک سٹریٹجک دفاعی شراکت دار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی. قطری قیادت نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردار کو سراہا، وزیر اعظم سے یورپی کونسل کے صدر کی بھی بات ہوئی.دونوں رہنماؤں نے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں تمام فریقین سے رابطے جاری ہیں.امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے مسلسل برقرار ہیں. پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر مبنی سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان صومالی لینڈ کو صومالیہ کا حصہ تصور کرتا ہے.پاکستان صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ افغانستان سے سرحد پار فائرنگ اور گولہ باری کی مذمت کرتے ہیں. ماضی میں بھی ایسے واقعات میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا. متاثرہ خاندانوں سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، متاثرین کی مدد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

6 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

6 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

6 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

7 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

7 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

7 hours ago