اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی میزبانی اسلام آباد میں زور و شور سے تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامی اور تزئینی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں. جس کے تحت شہر کو مہمانوں کے شایانِ شان بنانے کے لیے مختلف ادارے سرگرم ہیں۔اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ سے قبل وفاقی دارالحکومت کو خوبصورت بنانے اور تزئین و آرائش کا عمل جاری ہے۔ اگرچہ مذاکرات کا باضابطہ شیڈول ابھی طے نہیں ہوا. تاہم سرکاری سطح پر شہر کو مہمانوں کے استقبال کے لیے تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے حکام معزز مہمانوں کی آمد کے شیڈول اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں، جبکہ وزارت داخلہ اور متعلقہ سکیورٹی ادارے سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ شہر میں تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔اسی طرح وزارت اطلاعات بھی میڈیا اور دیگر انتظامی امور کو سنبھال رہی ہے، جبکہ سی ڈی اے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کا عملہ شہر کی سجاوٹ، بینرز کی تنصیب اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش میں مصروف ہے۔شاہراہوں، پارکوں اور ریڈ زون کے مختلف حصوں میں خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو دن رات کام کر کے شہر کو خوبصورت بنانے میں مصروف ہیں۔متعلقہ حکام کے مطابق تمام اقدامات کا مقصد غیر ملکی وفود کے لیے دارالحکومت کو مہذب اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

7 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

7 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

7 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

7 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

7 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

7 hours ago