اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا سے مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوئی آئندہ دور اگلے ہفتے ہوگا ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور اگلے ہفتے آسٹریا میں مزید بات چیت پر اتفاق کیا گیا ہے۔ عمان کی ثالثی میں ہونے والے یہ مذاکرات ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی بار بار دھمکیوں کے بعد ہو رہے ہیں، امریکی صدر نے تہران کو معاہدے تک پہنچنے کے لیے 15 دن کی مہلت دی تھی۔ ایران کا اصرار ہے کہ بات چیت صرف اس کے جوہری پروگرام پر مرکوز رہے، امریکا چاہتا ہے کہ تہران کے میزائل پروگرام اور خطے میں جنگجو گروہوں کی اس کی حمایت کو محدود کیا جائے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ مذاکرات میں بہت اچھی پیش رفت ہوئی اور ہم معاہدے کے نکات میں نہایت سنجیدگی سے داخل ہوئے، چاہے وہ جوہری شعبہ ہو یا پابندیوں کا معاملہ، اگلا دور شاید ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ہوگا جبکہ اقوامِ متحدہ کی جوہری ایجنسی میں تکنیکی مذاکرات پیر کے روز ویانا میں شروع ہوں گے۔ عمانی وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے بھی اعلان کیا کہ تکنیکی بات چیت اگلے ہفتے ویانا میں منعقد ہوگی، ہم نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کے بعد آج کا دن مکمل کیا ہے۔ یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں گذشتہ دہائیوں کی اپنی سب سے بڑی فوجی تعیناتی جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکی اور ایرانی وفود نے سخت سکیورٹی کے حصار میں عمانی سفیر کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس میں شرکت کی، جس کے بعد اپنی اپنی حکومتوں سے مشاورت کے لیے وقفہ لیا گیا۔ عباس عراقچی نے رات گئے ایکس پر اپنے پیغام میں تازہ مذاکرات کے دور کو اب تک کے سب سے شدید اور سنجیدہ مذاکرات قرار دیا اور کہا کہ یہ اس باہمی مفاہمت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ ہم کسی بھی معاہدے کے لیے ناگزیر امور، بشمول پابندیوں کے خاتمے اور جوہری اقدامات پر مزید تفصیل سے بات چیت جاری رکھیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

31 minutes ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

32 minutes ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

35 minutes ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

37 minutes ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

39 minutes ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

41 minutes ago