اردو نیوز اپڈیٹس

روس اور ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کروانے کی پیشکش

پاکستان نیوز پوائنٹ
روس اور ایران نے پاکستان اور افغانستان کو کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کروانے کی پیشکش کر دی۔ ایکس پر ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ماہِ مبارک رمضان میں، جو ضبطِ نفس اور عالمِ اسلام میں یکجہتی کو مضبوط کرنے کا مہینہ ہے، یہ مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان موجودہ اختلافات کو حسنِ ہمسائیگی کے دائرے میں اور مکالمے کے راستے سے سنبھالیں اور حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مکالمے کو آسان بنایا جا سکے اور باہمی تفاہم و تعاون کو تقویت دی جا سکے۔ دوسری طرف روسی وزیرِخارجہ سرگئی لاوروف نے پاکستان اور افغانستان سے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان پر فوری جنگ بندی کیلئے زور دیتے ہیں، دونوں ممالک اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے دور کریں، اختلافات سفارتی ذرائع سے حل کیے جائیں، دونوں ممالک چاہیں تو ثالثی کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایران نے اس سے پہلے بھی دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی جب سرحدی کشیدگی بڑھ رہی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی پاکستانی خلاباز کو چینی اسٹیشن سے خلائی سفر پر روانگی کی مبارک باد

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی چین کے…

20 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو ملائیشیا…

20 hours ago

محسن نقوی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم…

20 hours ago

بنگلا دیشی اسپیکر اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلا دیش کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اعلیٰ سطحی پارلیمانی…

20 hours ago

ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے سی این این کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر…

20 hours ago

ایران کا امریکا سے مذاکرات سے انکار سات شرائط پوری ہونے تک بات چیت نہیں ہوگی قالیباف

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے انکار کرتے ہوئے…

20 hours ago