پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہاکہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جب کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس وافر بجلی ہے۔یاد رہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکا کے صدر ٹرمپ اور امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا تھا کہ جلد کئی ایسے ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے جا رہے ہیں جو ناممکن لگتے تھے، امریکا کی جانب سے ابراہم معاہدے میں عرب ممالک کی شمولیت کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔امریکی حکام نے کہا تھا کہ سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شمولیت کے لیے راضی ہو چکا ہے مگر کچھ رکاوٹیں پیش آنے سے معاملات زیر التوا ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر وزارت کا ہر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے،،،سابق وزیر ہوا بازی کے اقدامات…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم…
پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق کیس کا فیصلہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرادیا۔وزارت…