اردو نیوز اپڈیٹس

برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں، برطانوی ہائی کمشنر نے فیصلے کی تصدیق کر دی۔ برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا گیا، پاکستانی ایئر لائنز اب برطانیہ کیلئے پروازوں کی اجازت کی درخواست دے سکتی ہیں۔ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کی فضائی حفاظت کے نظام میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ ایئر لائنز کو پروازوں کیلئے یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی، سیفٹی لسٹ سے اخراج آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا، تاہم یہ ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ، پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 4.7 ارب پاؤنڈ سے زائد ہے، سفری سہولتوں میں بہتری سے اس دو طرفہ تعلق میں مزید استحکام آئے گا۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان اور یو کے ماہرین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ کہا کہ پروازوں کی بحالی میں وقت لگے گا لیکن میں پاکستانی ایئر لائن سے سفر کی منتظر ہوں، پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مدد دے گی۔پائلٹس کے جعلی لائسنس سکینڈل سامنے آنے پر 2020ء میں برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی، حکومت کی مسلسل کوششوں کے بعد گزشتہ برس نومبر میں یورپی یونین نے پاکستانی ایئر لائن کی یورپ کیلئے پروازوں پر سے پابندی اٹھا لی تھی، تاہم اب برطانیہ نے بھی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی ہٹا لی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ کااظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…

2 hours ago

کوئٹہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

2 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا گورنر کے پی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…

2 hours ago

پی ٹی آئی نے ضد اور انا کو ترجیح دے کر اپنی آخری پناہ گاہ اور حکومت بھی گنوا دی احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…

2 hours ago

پشاور میں دفعہ 144 نافذ کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…

2 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…

2 hours ago