اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا نے افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کے ویزے معطل کر دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کو ویزوں کا اجرا روک دیا ۔ اسائلم کی تمام درخواستوں سے متعلق فیصلے بھی روک دیے گئے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ افغان پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزے جاری کرنے کا عمل فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ادھر یو ایس سٹیز ن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے بھی پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے روکنے کا اعلان کردیا۔ایجنسی ڈائریکٹر جوزیف ایڈلو نے کہاکہ کسی بھی غیر ملکی کی جانچ پڑتال اور زیادہ سے زیادہ حد تک اسکریننگ کو یقینی بنانے تک تمام فیصلے روک دیےگئے ہیں۔اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تیسری دنیا کے تمام ملکوں سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دیا جائے گا، ایسے پناہ گزینوں کی قانونی شہریت منسوخ کر دیں گے جو داخلی امن کو نقصان پہنچاتے ہیں۔یاد رہے کہ یہ فیصلے نیشنل گارڈز پر افغان شہری کی جانب سے فائرنگ کے بعد سامنے آئے ہیں۔ بدھ کو وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا شخص افغان شہری تھا جو 2021 میں ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت امریکا میں داخل ہوا تھا۔افغان شہری کی فائرنگ سے ایک نیشنل گارڈ ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن اصلاحات کا عمل آگے بڑھائیں گے وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…

4 hours ago

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر…

4 hours ago

پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق…

4 hours ago

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…

4 hours ago

پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے…

4 hours ago

ایف بی آئی پر بڑا سائبر حملہ انٹیلی جنس اہلکاروں کا حساس ڈیٹا لیک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…

4 hours ago