اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا نے ایرانی تجاویز کے جواب میں کوئی ٹھوس رعایت نہیں دی ایرانی میڈیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی مذاکراتی تجویز کے جواب میں کوئی ٹھوس رعایت نہیں دی۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق واشنگٹن نے پانچ نکات پر مشتمل ایک فہرست پیش کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران صرف ایک جوہری تنصیب کو فعال رکھے اور اپنے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ امریکا کے حوالے کرے۔مہر نیوز ایجنسی نے کہا کہ امریکا بغیر کسی عملی رعایت کے وہی اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے دوران حاصل نہ کر سکا، جس سے مذاکرات تعطل کا شکار ہو سکتے ہیں۔فارس نیوز کے مطابق امریکا نے اپنے جواب میں نے ایران سے 400 کلوگرام افزودہ یورینیم امریکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور جنگی نقصانات کے ازالے سے بھی انکار کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شرائط میں ایران کی صرف ایک جوہری تنصیب کو فعال رکھنے، ایران کے منجمد اثاثوں کا 25 فیصد بھی جاری نہ کرنے اور جنگ بندی کو مذاکرات سے مشروط کرنے جیسے نکات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگر ایران ان شرائط کو تسلیم بھی کر لے تو بھی امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جارحیت کا خطرہ برقرار رہے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے کسی بھی مذاکرات کو پانچ شرائط سے مشروط کر رکھا ہے، جن میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، ایران مخالف پابندیوں کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی بحالی، جنگی نقصانات کا ازالہ اور آبنائے ہرمز پر ایران کےحق کا اعتراف شامل ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

3 minutes ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

6 minutes ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

8 minutes ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

40 minutes ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

43 minutes ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

46 minutes ago