اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم اور کلیدی شراکت دار قرار دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اہم اور کلیدی شراکت دار قرار دیدیا۔امریکی سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ دہشتگرد سرگرمیوں اور سکیورٹی خطرات کے باعث افغانستان واشنگٹن کی توجہ کا محور ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان امریکی نگرانی کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہے، وسطی ایشیائی شراکت دار بھی افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان انسدادِ دہشتگردی کا ایک قابلِ اعتماد شراکت دار ہے، پاکستان خطے میں داعش خراسان کے خلاف جنگ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ فوجی شراکت داری سے دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس نتائج حاصل ہوئے۔ایڈمرل بریڈ کوپر کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں پاکستان اور امریکا کی دوستی اور مشترکہ عزم کا براہِ راست مظہر ہیں، امریکا نے دہشتگردی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کو اہم اور کلیدی شراکت دار قرار دے دیا ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

34 minutes ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

38 minutes ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

40 minutes ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

1 hour ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

1 hour ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

1 hour ago