اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا نے جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا امریکی اخبار

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کو بھیجے گئے 15 نکاتی امن منصوبے کا مقصد جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا ہے، پاکستان، مصر اور ترکیہ ثالثی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کی سر زمین پر کسی بھی مواد کی افزودگی نہ کی جائے، نطنز، اصفہان اور فردو کے جوہری پلانٹس کو ختم کیا جائے۔ امریکا نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کو خطے میں پراکسیز کو فنڈنگ بند کرنا ہوگی، ایران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دے، آبنائے ہرمز میں آزاد میری ٹائم زون قائم کیا جائے، جبکہ ایران کو بیلسٹک میزائل کو بھی روکنا ہوگا۔ قبل ازیں ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کی تھیں، پہلی شرط جنگ دوبارہ نہ ہونے کی یقین دہانی، دوسری خطے میں امریکی اڈوں کو بند کرنے کی ہے، جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو ہرجانے کی ادائیگی تیسری شرط ہے۔ اسی طرح تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ کا خاتمہ، آبنائے ہرمز کیلئے نئے قانونی رجیم پر عمل کا مطالبہ بالترتیب چوتھی اور پانچویں شرط ہیں جبکہ ایران کی چھٹی شرط تہران مخالف میڈیا کیخلاف کارروائی اور ملک بدری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سیاسی و قومی امور پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے…

2 minutes ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اسحاق ڈار کی وضاحت

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب…

5 minutes ago

مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو ایئرپورٹ پر نہیں روکا جائے گا وزیر داخلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور کے اچانک…

7 minutes ago

آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں خوبصورت نغمہ پاک اے وطن ریلیز کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ یومِ آزادی کے موقع پرآئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں…

9 minutes ago

امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا…

11 minutes ago

ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6…

12 minutes ago