اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل کا بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی شعبہ ہنگامی خدمات کے حکام نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد ملک کے وسطی علاقوں میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل کی ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ آدوم کے مطابق تل ابیب کے قریب واقع شہر بنی براک میں 9 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جنہیں بعدازاں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں ایک 23 سالہ نوجوان بھی شامل ہے جس کی حالت درمیانی نوعیت کی ہے اور اسے پیٹ اور سر پر شیل کے ٹکڑوں سے زخم آئے، جبکہ 8 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ قریبی علاقے گیوات شموئیل میں بھی 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے نشر کی گئی ویڈیوز میں بنی براک میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچنے کے مناظر دکھائے گئے، جن میں ایک بالکونی کا گاڑی پر گرنا بھی شامل ہے، جبکہ بعض تصاویر میں ایک عمارت کی بالائی منزل کے فلیٹ کے نچلی منزل پر گرنے کے شواہد ملے ہیں۔اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ آج شام کے دوران ایران کی جانب سے آنے والے میزائلوں کے پیش نظر 12 الرٹس جاری کیے گئے۔ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے مطابق ایک پروجیکٹائل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے احاطے میں آکر گرا، حملے میں کوئی جانی مالی یا تکنیکی نقصان نہیں ہوا، اور نہ ہی پلانٹ کے مختلف حصوں کو کوئی نقصان پہنچا۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (اے ای او آئی) نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن نیوکلیئر تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں، جو ایسے مراکز کو فوجی کارروائی سے استثنا دیتے ہیں، اس کے علاقائی سلامتی پر خطرناک نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

46 minutes ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

50 minutes ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

52 minutes ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

1 hour ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

1 hour ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

1 hour ago