پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی بحریہ نے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو حفاظت فراہم کرنے کی شپنگ انڈسٹری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ امریکی بحریہ نے شپنگ اور تیل کی صنعت کے نمائندوں کو بریفنگ میں بھی واضح کیا ہے کہ فی الحال وہ جہازوں کو فوجی حفاظت فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت حملوں کا خطرہ بہت زیادہ ہے، اس لیے بحری جہازوں کو فوجی حفاظت دینا ممکن نہیں، یہ صورت حال امریکی صدر کے اس بیان سے مختلف ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا جہازوں کو بحری تحفظ فراہم کرے گا تاکہ اس اہم گزرگاہ سے تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہو سکے۔ خیال رہے کہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی تجارت معطل ہو چکی ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2022ء کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…