اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا کا ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید سخت پابندیاں لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں اور ایسے اقدامات کیے جائیں گے، جس کا اس نے پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔میکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایران کے دنیا بھر میں موجود بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل کرنسیوں کو منجمد کیا جائے گا۔اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا ایسے اقدامات اٹھائے گا، جس سے ایران معاشی طور تنہائی کا شکار ہو جائےگا۔ ہم وہ اقدامات کرنے جا رہے ہیں، جو ایران نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔امریکی وزیر خزانہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی انتہائی شدید ہے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔اگر امریکا کی جانب سے آئندہ ہفتے مزید سخت معاشی اقدامات کیے جاتے ہیں تو ایران کی معیشت پر دباؤ بڑھنے کے ساتھ عالمی منڈیوں، تیل کی قیمتوں اور خطے کی تجارت پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کی خلائی تاریخ میں بڑا اعزاز مسلح افواج کا قوم اور سائنسدانوں کے نام خصوصی پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی مسلح افواج کی قیادت نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن…

14 hours ago

اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی…

14 hours ago

پاکستان اور روس کا اہم فیصلہ تجارت توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھایا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو…

14 hours ago

برطانوی فضائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے نئی حکمت عملی

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کی فضائیہ (رائل ایئر فورس) نے ممکنہ ڈرون حملوں اور تخریب…

14 hours ago

امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران…

14 hours ago