اردو نیوز اپڈیٹس

بل گیٹس کی بیٹی بڑی مشکل میں 20 سال قید کا خطرہ؟

پاکستان نیوز پوائنٹ
مائیکروسافٹ کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس کی 23 سالہ بیٹی فیبی گیٹس اپنی ڈیجیٹل شاپنگ اسٹارٹ اپ کمپنی ’فیا‘ سے متعلق ’کوکی اسٹفنگ‘ کے الزامات کے باعث تنازع میں گھر گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیبی گیٹس نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی اپنی سابق ساتھی صوفیا کیانی کے ساتھ مل کر ’فیا‘ قائم کی تھی، جو صارفین کو آن لائن خریداری کے دوران مختلف مصنوعات اور ڈسکاؤنٹ آفرز تلاش کرنے میں مدد دیتی ہے۔رپورٹس کے مطابق ’فیا‘ پر الزام ہے کہ اس کے بعض فیچرز صارفین کے براؤزر میں ایسی کوکیز شامل کرتے تھے جن کے ذریعے کمپنی کو ان آن لائن خریداریوں کا کریڈٹ اور کمیشن بھی مل سکتا تھا جن میں اس نے حقیقتاً صارف کو متعلقہ اسٹور تک نہیں پہنچایا تھا۔اس عمل کو ’کوکی اسٹفنگ‘ کہا جاتا ہے اور بعض حالات میں اس سے متعلق فراڈ کے الزامات سنگین قانونی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ امریکی قانونی ماہرین کے مطابق متعلقہ وفاقی جرائم ثابت ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ سزا 20 سال قید تک ہو سکتی ہے، تاہم فیبی گیٹس کو ایسی سزا سنائے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا. فیا نے ابتدائی طور پر معاملے کو تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلے کا علم ہونے کے بعد متعلقہ فیچرز کو ہٹا دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق متنازع فیچرز بند ہونے کے بعد ’فیا‘ کی اوسط یومیہ آمدنی تقریباً 80 ہزار ڈالر سے کم ہو کر 10 ہزار سے 28 ہزار ڈالر کے درمیان رہ گئی۔ان کی ٹیکنالوجی کی مہارت پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے جب اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سابق ساتھیوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اچھی کوڈر کے طور پر نہیں جانی جاتی تھیں۔سابق ساتھی کے مطابق انہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ہیومن بائیولوجی میں تعلیم حاصل کی تھی۔ اس ڈگری کے لیے کمپیوٹر سائنس کی کلاسز لینا لازمی نہیں تھا اور فوبی نے مبینہ طور پر ایڈوانس کوڈنگ کورسز بھی نہیں کیے۔ان کا کہنا تھا کہ جب فیبی اور صوفیہ نے اپنے اسٹارٹ اپ ’فیا‘ کے منصوبے کا اعلان کیا تو بعض کمپیوٹر سائنس طلبہ نے بھی ان کی کوڈنگ کی صلاحیت پر سوالات اٹھائے تھے۔ بعد ازاں فیبی نے اسٹینفورڈ میں اپلائیڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انٹرپرینیورشپ کی ایک کلاس ضرور لی تھی، جس نے بعد میں ’فیا‘ کے قیام میں کردار ادا کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

1 hour ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

1 hour ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

2 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

2 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

2 hours ago