پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے ایران پر نیا وار کرتے ہوئے چین کو ایرانی تیل پہنچانے والی 9 کمپنیوں اور 3 شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔اس حوالے سے رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت ایران کی 3 شخصیات اور 9 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔،رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تیل کی چین منتقلی میں معاونت کے الزام میں تین افراد اور نو کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، پابندیوں کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور عمان میں قائم ادارے شامل ہیں۔امریکی حکام کے مطابق نئی پابندیاں ان افراد اور کمپنیوں پر لگائی گئی ہیں جو پاسدران انقلاب (آئی آر جی سی) کے لیے ایرانی تیل کی فروخت اور ترسیل میں سہولت فراہم کر رہے تھے۔امریکی محکمہ خزانہ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب فرنٹ اور شیل کمپنیوں کے ذریعے چین کو تیل فروخت کر کے رقوم وصول کرتی رہی ہے۔وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تہران پر دباؤ مزید بڑھاتی رہے گی تاکہ ایرانی حکومت اور فوج کو اسلحہ، جوہری پروگرام اور خطے میں اتحادی گروپوں کی معاونت کے لیے مالی وسائل سے محروم کیا جاسکے۔محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں ہانگ کانگ کی “ہانگ کانگ بلیو اوشن لمیٹڈ”، “ہانگ کانگ سانمو لمیٹڈ”، دبئی کی “اوشن الیانز شپنگ ایل ایل سی”، “بلانکا گڈز ہول سیلر ایل ایل سی”، “یونیورسل فارچیون ٹریڈنگ ایل ایل سی”، شارجہ کی “اٹک انرجی ایف زیڈ ای” اور عمان کی “زیوس لاجسٹکس گروپ” شامل ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے 2025 کے دوران ایرانی تیل کی ترسیل کے لیے پابندی زدہ “شیڈو فلیٹ” ٹینکرز کے استعمال میں سہولت فراہم کی، جبکہ بعض کمپنیوں نے ایرانی تیل کی خریداری کے معاہدے بھی کیے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…