اردو نیوز اپڈیٹس

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں آئی ٹی کے فروغ، برآمدات میں اضافے اور ڈیجیٹل سہولیات کی توسیع سے متعلق مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہیے۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں آسان خدمت مراکز کے قیام کے حوالے سے کام تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آسان خدمت کی سہولیات کو صوبوں میں بھی شروع کرنے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے، آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان فرق کم کرنے کے لیے صوبائی اور ضلعی سطح پر حکومتوں کا تعاون حاصل کیا جائے۔ اجلاس کو ملک میں آئی ٹی کے فروغ کے حوالے سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ ملک بھر میں گھریلو انٹرنیٹ کنکشنز کی تعداد 2024 میں 1.9 ملین سے بڑھ کر 2026 میں 5.10 ملین ہو گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان سے 4.5 سے 4.6 بلین امریکی ڈالرز کی آئی ٹی برآمدات متوقع ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ حال ہی میں پاکستان میں 5 جی سروسز کے لیے نیلامی کی گئی جو اس حوالے سے 2016 کے بعد دنیا کی سب سے بڑی نیلامی تھی، جس سے پاکستان کو 509 ملین امریکی ڈالرز کا ریونیو حاصل ہوا۔ مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ فروری 2025 میں انڈس اے آئی ویک کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت 30 شہروں میں تقریبات ہوئیں۔ بریفنگ کے مطابق انڈس اے آئی ویک میں 100 سے زائد بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی جبکہ 88 پولینز بھی بنائے گئے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد کے سرکاری سکولوں اور ہیلتھ یونٹس کو فائبر کنیکٹیویٹی فراہم کر دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں فری انٹرنیٹ ہاٹ سپاٹس کی فراہمی کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، اس کے علاوہ سید پور ماڈل ویلج اور فاطمہ جناح پارک میں ای لرننگ پاڈز نصب کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

بنوں حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق رکھتے ہیں پاکستان کا افغانستان کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے بنوں میں فتح خیل پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملے کے…

10 hours ago

اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے…

10 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرزکا دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا ۔اسلام…

10 hours ago

سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ آج بھی ملک…

10 hours ago

تاجروں کی حکومت کو آخری مہلت شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ تاجروں نے پنجاب حکومت کواسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کی آخری مہلت…

10 hours ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ شدید گرمی سے پریشان طلبا و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔…

10 hours ago