پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک ہی دن میں 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے۔ایران نے امریکی طیارے، ڈرون میزائل گرانے کی تفصیلات جاری کر دیں، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی، اسرائیلی فضائیہ کے لئے یہ دن یوم سیاہ ہے، فضائی دفاعی فورسز نے جمعہ کے روز 2 جدید لڑاکا طیاروں کو گرایا۔ترجمان کے مطابق ایروسپیس ڈیفنس فورس نے وسطی ایران میں جدید لڑاکا طیارہ گرایا، طیارے کا پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں ناکام رہا، آبنائے ہرمز کے قریب امریکی اے10 جنگی طیارے کو مار گرایا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ متعدد صوبوں میں کامیاب فضائی دفاعی کارروائیاں کی گئیں، ایروسپیس ڈیفنس فورس نے خمین اور زنجان میں 2 کروز میزائلوں کو تباہ کیا، اصفہان میں 2 جدید ایم کیو9 ڈرون، ایک ہرمیس ڈرون بو شہر میں تباہ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائیاں نئے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کی گئیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…