اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا کی ایران کے خلاف جنگ غلطی ہے برطانوی وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کا خاتمہ اور فوجی تصادم کی شروعات امریکا کی ایک غلطی ہے۔ امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ریچل ریوز نے کہا کہ اس وقت بہترین معاشی پالیسی، نہ صرف برطانیہ بلکہ پوری دنیا کے لیے کشیدگی میں کمی ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں امریکہ کی جانب سے ایران پر اضافی دباؤ ڈالنے کے لیے کی جانے والی فوجی ناکہ بندی میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا اس تنازعے پر امریکہ اور برطانیہ کے درمیان بڑھتے اختلافات نے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلق کو متاثر کیا ہے تو ریچل ریوز نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوستوں کے درمیان اختلاف کی گنجائش ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کو تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں، ٹرمپ کئی بار برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا مذاق بھی اڑا چکے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

6 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

6 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

6 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

6 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

6 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

6 hours ago