اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا کے اتحادی ممالک آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے مدد کو تیار

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، جاپان اور کینیڈا کے رہنماؤں نے آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کے لیے مدد کا پیغام جاری کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیان میں ایران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی دھمکیوں، بارودی سرنگیں بچھانے، ڈرون اور میزائل حملوں اور آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دیگر کوششوں کو فوری طور پر بند کر دے۔ بیان میں آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والے کوششوں میں حصہ ڈالنے پر آمادگی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ یہ مشترکہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے نیٹو ممالک کی جانب سے آبی گزرگاہ کو محفوظ بنانے میں واشنگٹن کی مدد سے انکار کو احمقانہ غلطی قرار دیا تھا۔ جاپان کے علاوہ اس مشترکہ بیان کے تمام دستخط کنندگان نیٹو کے رکن ممالک ہیں۔ ان ممالک نے تیل اور گیس کی تنصیبات سمیت تمام بنیادی شہری انفراسٹرکچر پر حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آبنائے ہرمز سے ہونے والی بین الاقوامی جہاز رانی میں ایران مداخلت بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آبی گزرگاہ کو محفوظ بنانے کی کوششیں کیا ہوں گی۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں اطالوی وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے کہا کہ یہ جنگی مشن نہیں ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

11 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

11 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

11 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

11 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

11 hours ago