اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا کے مسلسل دسویں رات حملے ایران کی اردن کویت اور بحرین میں جوابی کارروائی

پاکستان نیوز پوائنٹ
تہران، واشنگٹن، دوحہ: امریکا نے مسلسل دسویں رات ایران پر بمباری کی اور ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا .جس کے جواب میں ایرانی فوج نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغ دیئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق جزیرہ قشم، بندرعباس، چابہار، کنارک اور اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں تاہم ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر حملوں کے نقصانات یا ہلاکتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔خلیج فارس کے ساحل پر واقع قصبے سرک کے قریب متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ارنا کے مطابق آج ہونے والے دھماکوں کی صحیح جگہ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے اور بعض مقامی رپورٹس میں سمندر میں آوازیں سنائی دینے کی اطلاع ملی ہے۔دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کے مطابق کرمان کے علاقے رودبارِ جنوبی کی فضاؤں میں امریکی فوج کی جانب سے داغے گئے کروز میزائل کو ناکارہ بنا دیا گیا۔امریکی سینٹر کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے مسلسل دسویں رات ایران پر حملے مکمل ہوگئے. جس میں میزائل اور ڈرون لانچنگ مقامات، اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایران کے خلاف ایک اور مرحلہ وار حملے مکمل کرلیے، امریکی فورسز نے ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔بیان میں کہا گیا کہ اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت بدستور جاری ہے. مئی کے آغاز سے اب تک سینٹکام کی فورسز نے تقریباً 900 تجارتی جہازوں اور 45 کروڑ بیرل خام تیل کی ترسیل میں مدد فراہم کی ہے۔سینٹکام نے کہا کہ امریکی فورسز آبنائے ہرمز سے آزادانہ اور کھلے عام گزرنے والے شہری ملاحوں کے خلاف بلاجواز جارحیت پر ایران کو جواب دہ بنانے کے لیے بدستور پوری طرح تیار اور مستعد ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی حملوں کے جواب میں اردن، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اردن میں امریکی اڈے پر دفاعی ریڈار سسٹم کو تباہ کیا گیا، امریکی F-15 جنگی طیاروں کے ہینگر کو بھی نشانہ بنایا گیا، کارروائیاں دشمن کے ریڈار نظام کو ناکارہ بنانے، فضائی دفاعی نظام کو ختم کرنے کے لیے کی گئیں۔یہ بھی کہا گیا کہ خطہ امریکی جارحیت پسند افواج کے لیے نہیں ہے، مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے امریکی فوج کو خطہ چھوڑ دینا چاہئے۔پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں ایک امریکی تجارتی ہدف کو کروز میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے، ایرو اسپیس فورس نے متعدد کروز میزائلوں سے حملہ کر کے ایمیزون کے مرکزی ڈیٹا انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ دارخوین میں شہری بنیادی ڈھانچے پر امریکا کے حالیہ حملوں کے جواب میں کیا گیا۔ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ بحرین کے شہر محرق میں امریکی ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے، اس کے علاوہ بحرین کے شہر رفاع میں نصب امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت میں امریکی ریڈار، مواصلاتی نظام اور سیٹلائٹ تنصیبات کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔پاسداران انقلاب نے کویت کے علی السالم ائیربیس پر موجود ایم کیو 9 ڈرون ہینگر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے. اس کے علاوہ کویت کے احمد الجابر ائیربیس پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔اس کے علاوہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے پر 2 آئل ٹینکروں میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق ایک ٹینکر نے اطلاع دی ہے کہ آبنائے ہرمز میں اسے نامعلوم سمت سے آنے والے ایک پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا، یہ واقعہ عمان کے علاقے لیما کے شمال مشرق میں تقریباً 8 سمندری میل کے فاصلے پر پیش آیا۔کویتی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائل اور ڈرونز کو تباہ کر رہا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

15 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

15 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

15 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

15 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

15 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

15 hours ago