اردو نیوز اپڈیٹس

کینیڈا کی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات تجارت سرمایہ کاری ختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے
وزیر اعظم نے انیتا آنند کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے دوستانہ تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ایگری فوڈز، ویکسین سازی، قابل تجدید توانائی، آٹو موبائل اور آٹو پارٹس کے شعبوں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے جلد ملاقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اپریل میں ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے خطے میں امن کی کوششوں کے لیے کینیڈا کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ نے اپنے اور اپنے وفد کے پرتپاک استقبال پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کا دورہ وزیر اعظم مارک کارنی کی ہدایت پر پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے زراعت، معدنیات، توانائی، آٹو موبائل اور آٹو پارٹس کے شعبوں میں تجارت اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایگریمنٹ (FIPPA) پاکستان میں کینیڈین سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی برادری دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطے کا ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ تجارت اور معدنیات کے شعبوں میں وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیںملاقات کے بعد وزیر اعظم نے کینیڈا سے پاکستان کو کینولا کی درآمد سے متعلق فائٹو سینیٹری ضوابط کے پروٹوکول پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔ پروٹوکول پر پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈا کی جانب سے وزیر خارجہ انیتا آنند نے دستخط کیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

16 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

16 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

16 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

16 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

16 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

16 hours ago