اردو نیوز اپڈیٹس

امریکہ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی سینٹرل کمانڈ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے وقت کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے اعلان کے مطابق 13 اپریل کو صبح 10 بجے(ایسٹرن ٹائم) ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور نکلنے والی تمام سمندری ٹریفک کی ناکہ بندی پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق یہ ناکہ بندی تمام ممالک کے جہازوں پر یکساں طور پر نافذ کی جائے گی جو ایرانی بندرگاہوں یا ساحلی علاقوں میں داخل ہوں گے یا وہاں سے نکلیں گے۔ اس میں خلیج اور بحیرہ عمان میں واقع تمام ایرانی بندرگاہیں شامل ہیں۔تاہم سینٹ کام آبنائے ہرمز کے ذریعے غیر ایرانی بندرگاہوں کی طرف جانے یا وہاں سے آنے والے جہازوں کی آزادی آمدورفت میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گی۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے آغاز سے قبل تجارتی جہاز رانی کے اداروں کو باضابطہ نوٹس کے ذریعے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔ تمام جہاز رانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نوٹس ٹو میرینرز کی نشریات پر نظر رکھیں اور خلیج عمان اور آبنائے ہرمز کے اطراف میں آپریشن کے دوران برج ٹو برج چینل 16 پر امریکی بحریہ سے رابطہ رکھیں۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے کی کوشش کرنے والے تمام جہازوں کی ناکہ بندی کے عمل کا آغاز کرے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

2 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

2 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

2 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

3 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

3 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

3 hours ago