اردو نیوز اپڈیٹس

مجھے اس کی پروا نہیں کہ وہ واپس آتے ہیں یا نہیں ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے یا نہیں۔ ٹرمپ نے فلوریڈا سے واپسی پر میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کی پروا نہیں کہ وہ واپس آتے ہیں یا نہیں۔ اگر وہ واپس نہیں آتے تو بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ یہ بیان اس کے ایک دن بعد آیا جب پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کسی معاہدے پر منتج نہیں ہو سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اچھی طرح برقرار ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان دو امریکی فضائی اہلکاروں کے بارے میں بھی تازہ معلومات فراہم کیں جنہیں اس ماہ کے آغاز میں ایران سے بچایا گیا تھا، جب ان کا لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا تھا۔ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں کو بتایا، وہ بہت اچھی حالت میں ہیں اور ہمیں ان پر بہت فخر ہے۔ ان میں پائلٹ شامل تھا، جسے جہاز سے نکلنے کے فوراً بعد تلاش کر لیا گیا تھا اور ایک ویپن سسٹم آفیسر شامل تھا جسے ایران کے پہاڑوں میں 24 گھنٹے سے زیادہ چھپے رہنے کے بعد بچایا گیا۔ دونوں کو اس واقعے میں زخمی بھی ہونا پڑا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

2 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

3 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

3 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

3 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

3 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

3 hours ago