اردو نیوز اپڈیٹس

امریکہ نے سول کشتیوں کو نشانہ بنایا یو اے ای پر حملے ردعمل تھا پاسداران انقلاب

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان پاسدارن انقلاب نے امریکا کی جانب سے ایرانی فوج کی تیز رفتار کشتیوں کو نشانہ بنائے جانے کی تردید کی اور کہا کہ یو اے ای پر حملے جوابی ردعمل تھا۔ایرانی میڈیا نے پاسدارن انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے لکھا کہ امریکی فوج کی جانب سے ایرانی فوج کی تیز رفتار کشتیوں کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد دعوے کے بعد پاسدارانِ انقلاب کے کسی بھی جنگی جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اس خبر کی نوعیت جانچنے کے لیے مقامی ذرائع سے تحقیقات کی گئیں۔تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ امریکی افواج نے عمان کے ساحل سے ایران کے ساحلوں کی جانب جانے والی عوامی سامان بردار دو چھوٹی کشتیوں پر حملہ اور فائرنگ کی اور انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ان میں سوار پانچ عام شہری شہید ہو گئے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کی سات چھوٹی فوجی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے، ان کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے گئے۔ترجمان پاسدارن انقلاب کے مطابق فجیرہ میں تیل تنصیبات پر حملے کا کوئی پہلے سے طے شدہ منصوبہ نہیں تھا، فجیرہ بندرگاہ پر جو کچھ ہوا وہ امریکی فوج کی مہم جوئی کا نتیجہ تھا۔ترجمان کے مطابق یو اے ای ایران پر حالیہ حملوں میں ملوث ہے، متحدہ عرب امارات کے خلاف کارروائی جوابی ردعمل تھا، مزید حملے ہوئے تو ایران اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

13 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

13 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

13 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

13 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

13 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

13 hours ago