اردو نیوز اپڈیٹس

ایران سے جنگ کی حمایت نہیں کرتا مجھے جنگیں پسند نہیں امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے جنگ کی حمایت نہیں کرتا، مجھے جنگیں پسند نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا کوئی تصورنہیں کر سکتا، ہم نے ایران کی فوجی طاقت کو تباہ کردیا، ایران کے 159 جہاز سمندر میں غرق کر دیئے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی، دورہ چین بہت اہم ہوگا، چینی صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے پروجیکٹ فریڈم کے تحت کام کرنے والے امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ایران امن مذاکرات میں کافی حد تک لچکدار ہو گیا ہے، خطے میں امریکی فوجی تیاریوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، ہمارے پاس پہلے سے کہیں زیادہ اعلیٰ معیار کا اسحلہ اور گولہ بارود ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہمارے اڈے ہیں، اور وہ سب ساز و سامان سے بھرے ہوئے ہیں۔ ہم اس سامان کو استعمال کر سکتے ہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

13 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

13 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

13 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

13 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

13 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

13 hours ago