اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کی فضائی تاریخ میں 180 ارب کی میگا ڈیل پی آئی اے مکمل طور پر نجی ملکیت کے سپرد

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور فیصلہ کن موڑ آ گیا ہے جہاں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن باضابطہ طور پر نئی ملکیت اور انتظامی ڈھانچے کے تحت آ گئی ہے۔یہ پیش رفت پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کے ذریعے مکمل ہوئی ہے جو عارف حبیب کنشورشم کی اسپیشل پرپز وہیکل ہے۔یہ تاریخی اقدام ایک سخت، شفاف اور مکمل نجکاری عمل کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت قومی ایئرلائن کو عالمی سطح کے مالیاتی اور ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق نئے سرے سے تشکیل دیا گیا۔ تمام ملکی و بین الاقوامی منظوریوں، عالمی قرض دہندگان کی اجازتوں اور ٹیکس مراعات کے بعد یہ منتقلی مکمل ہوئی۔معاہدے کے مطابق عارف حبیب گروپ کی قیادت میں قائم کنسورشیم نے 100 فیصد ملکیت حاصل کر لی ہے۔ اس کنسورشیم میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، لیک سٹی ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ، دی سٹی اسکول پرائیویٹ لمیٹڈ اور اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز شامل ہیں۔اس بڑے معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 180 ارب روپے ہے۔ اس میں سے 55 ارب روپے براہ راست حکومت پاکستان کو نجکاری آمدن کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں جبکہ 125 ارب روپے پی آئی اے میں بطور نئی سرمایہ کاری شامل کیے گئے ہیں۔یہ سرمایہ کاری ادارے کی تنظیم نو، بیڑے کی تجدید، نئے بین الاقوامی روٹس اور سروس معیار میں بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔نئی انتظامیہ کے مطابق یہ ماڈل بیوروکریٹک رکاوٹوں کو ختم کر کے فیصلہ سازی کو تیز اور مؤثر بنائے گا، تاکہ ادارہ عالمی معیار کے مطابق مسابقت کر سکے۔چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی قیادت کو اس بات کا مکمل ادراک ہے کہ قومی ایئرلائن پر عوام کا اعتماد کسی دستاویز سے نہیں بلکہ مسلسل کارکردگی سے جیتا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتماد ہر مسافر کے تجربے، ہر سفر اور ہر سال کی محنت سے بنتا ہے اور نئی ٹیم اس ذمہ داری کو پوری سنجیدگی کے ساتھ قبول کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ادارے کا ڈھانچہ تبدیل ہو چکا ہے، لیکن مسافروں سے کیا گیا وعدہ برقرار ہے۔ پی آئی اے اپنی تاریخی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک جدید، پریمیم اور عالمی معیار کی ایئرلائن کے طور پر خود کو منوانے کے لیے پرعزم ہے اور یہ سفر اجتماعی عزم اور کارکردگی پر مبنی ہوگا۔یہ بھی واضح کیا گیا کہ تمام سابقہ ذمہ داریاں اور آپریشنل حقوق نئی انتظامیہ کو منتقل ہو چکے ہیں اور اب کنسورشیم مکمل مالی استعداد کے ساتھ ادارے کو عالمی معیار پر لے جانے کے لیے تیار ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

24 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

24 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

24 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

24 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

24 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

24 hours ago