اردو نیوز اپڈیٹس

امریکہ کا ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی کے بدلے 20 ملین ڈالرز انعام کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکہ نے ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی کے بدلے 20 ملین ڈالرز انعام کا اعلان کردیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے’’ایوارڈ فار جسٹس‘‘ نامی اس اعلان کو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔سینٹ کام نے’’ ایکس‘‘ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے افرادکو 20 ملین (2 کروڑ) ڈالر انعام کے ساتھ ممکنہ طور پرکسی دوسرے مقام پر منتقل ہونےکی سہولت بھی دی جائےگی۔امریکہ نے ایرانی جوہری پروگرام کی تنصیبات اور جوہری آلات کی معلومات مانگی ہیں۔ ساتھ ہی ایرانی ایٹمی سائنس دانوں اور ان کی نقل و حرکت کی معلومات بھی مانگی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں مزیدکہا گیا ہےکہ 2025 میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایران یورینیئم کو 60 فیصد تک افزودہ کر رہا ہے جب کہ جوہری ہتھیار بنانے کے لیے عموماً 90 فیصد افزودگی درکار ہوتی ہے، اس طرح 60 فیصد افزودگی جوہری ہتھیاروں کے لیے درکار سطح سے صرف ایک مختصر تکنیکی مرحلہ پیچھے ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں لیکن وہ یورینیئم کو اتنی بلند سطح تک افزودہ کررہا ہے۔امریکی حکام کے مطابق انعام کے اعلان کا مقصد امریکی قومی سلامتی اور مفادات کا تحفظ ہے۔ردعمل میں بعض سوشل میڈیا صارفین نے لکھاکہ’’یعنی امریکہ نے اُس ایرانی نیوکلیئر پروگرام کو تباہ کرنے کے لیے جنگ چھیڑی تھی جس کی معلومات ہی اس کے پاس نہیں ہیں‘‘۔سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا ہےکہ امریکا نے اس پیشکش کا اعلان اب کیوں کیا؟ جب جنگ شروع ہوئے تقریباً 8 ماہ گزر چکے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ترکیہ میں کوپ کانفرنس وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات خطے کی سیکیورٹی پر بات چیت

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ میں کوپ کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات…

23 hours ago

شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ…

23 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے اور…

23 hours ago

مستقبل میں روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی ڈیجیٹل مہارتوں کا حصول ناگزیرشزا فاطمہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی…

23 hours ago

اے آئی ایچ آر کے شعبے کو تبدیل کردے گی ملازمین کی تعداد میں کمی کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ہیومن ریسورسز (ایچ آر) کےشعبے…

23 hours ago

ایران کے مطالبات غیر حقیقت پسندانہ ہیں تاہم امریکا سفارت کاری کیلئے تیار ہے مارکو روبیو

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر معاشی…

23 hours ago