اردو نیوز اپڈیٹس

امریکہ کا مجتبیٰ خامنہ ای اور اہم رہنماوں کی معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی محکمہ خارجہ کی ڈپلومیٹک سکیورٹی سروس کے پروگرام “ریوارڈز فار جسٹس” نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے متعدد اہم رہنماؤں سے متعلق معلومات کے بدلے 10 ملین ڈالر تک کے انعام کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے مطابق یہ افراد پاسدارانِ انقلاب کے مختلف دھڑوں کی قیادت اور انتظام سنبھالے ہوئے ہیں جس پر دنیا بھر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد کا الزام ہے۔ پروگرام نے ان رہنماؤں یا پاسدارانِ انقلاب کی مختلف شاخوں کے بارے میں معلومات رکھنے والے کسی بھی شخص سے کہا ہے کہ وہ “ٹور” نیٹ ورک پر موجود خفیہ پلیٹ فارم یا “سگنل” ایپ کے ذریعے معلومات فراہم کرے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والا شخص مالی انعام اور اپنی رہائش کا مقام بدلنے کا اہل ہو سکتا ہے۔ امریکی پروگرام کے اعلان کے مطابق فہرست میں پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی سکیورٹی اداروں سے وابستہ کئی شخصیات شامل ہیں۔ ان میں یہ نام نمایاں ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای، سپریم لیڈر کے دفتر کے نائب سربراہ علی اصغر حجازی، سپریم لیڈر کے سینئر فوجی مشیر یحییٰ رحیم صفوی، سپریم لیڈر کے مشیر اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق سیکرٹری علی لاریجانی، ایرانی وزیر برائے انٹیلی جنس و سیکیورٹی اسماعیل خطیب اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی۔ اس فہرست میں دیگر عہدوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن میں ڈیفنس کونسل کے سیکرٹری، سپریم لیڈر کے مشیر، سپریم لیڈر کے ملٹری آفس کے سربراہ اور پاسدارانِ انقلاب کے ایک کمانڈر شامل ہیں۔ پروگرام نے معلومات رکھنے والوں کو سرکاری ذرائع جن میں ’’ ایکس ‘‘ اکاؤنٹ @RFJ_USA بھی شامل ہے یا مخصوص بین الاقوامی نمبر پر رابطہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ ’’ ریوارڈز فار جسٹس ‘‘ امریکی محکمہ خارجہ کا ایک اقدام ہے جو ان معلومات کے بدلے مالی انعامات دیتا ہے جو واشنگٹن کے بقول دہشت گردی اور بین الاقوامی سیکیورٹی خطرات کے خلاف مددگار ثابت ہوں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کی فضائی تاریخ میں 180 ارب کی میگا ڈیل پی آئی اے مکمل طور پر نجی ملکیت کے سپرد

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور فیصلہ کن…

1 day ago

اٹلی پاکستان کو 6.3 ارب روپے قرض دے گا معاہدے پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور اٹلی کے درمیان 20 ملین یورو (6.3 ارب روپے) کے…

1 day ago

کراچی حملے پر پاکستان کا افغان طالبان حکومت کو سخت سفارتی ردعمل ڈیمارش جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی میں رینجرز کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد…

1 day ago

پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حکومت

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

1 day ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ایک بار پھر کم…

2 days ago

دوحا میں کل امن مذاکرات ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی تصدیق ایران نے تردید کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو…

2 days ago