اردو نیوز اپڈیٹس

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید 25 افراد شہید مجموعی تعداد 773 ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 25 افراد شہید ہوگئے ہیں، جبکہ بیروت سمیت مختلف شہروں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔لبنانی حکام کے مطابق حالیہ حملوں کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 773 تک پہنچ گئی ہے جن میں بڑی تعداد بچوں کی بھی شامل ہے۔لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک 773 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 103 بچے اور طبی عملے کے 12 افراد بھی شامل ہیں۔ حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 933 تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دارالحکومت بیروت سمیت مختلف شہروں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں اور شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے لبنان میں بڑھتے انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث لبنان میں اب تک 8 لاکھ 22 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں جن میں تقریباً 3 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق مسلسل حملوں کے باعث لبنان میں انسانی صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے اور بڑی تعداد میں شہری محفوظ مقامات کی تلاش میں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کی فضائی تاریخ میں 180 ارب کی میگا ڈیل پی آئی اے مکمل طور پر نجی ملکیت کے سپرد

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور فیصلہ کن…

2 days ago

اٹلی پاکستان کو 6.3 ارب روپے قرض دے گا معاہدے پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور اٹلی کے درمیان 20 ملین یورو (6.3 ارب روپے) کے…

2 days ago

کراچی حملے پر پاکستان کا افغان طالبان حکومت کو سخت سفارتی ردعمل ڈیمارش جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی میں رینجرز کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد…

2 days ago

پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حکومت

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

2 days ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ایک بار پھر کم…

2 days ago

دوحا میں کل امن مذاکرات ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی تصدیق ایران نے تردید کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو…

2 days ago