اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کو وینزویلا کیخلاف مزید کارروائی کا اختیار دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا اقدام کا نگریس سے مشروط کرنے کا بل 50 کے مقابلے میں 51 ووٹ سے مسترد کر دیا گیا، 3 ریپبلکن ارکان سینیٹ نے تمام ڈیموکریٹس ارکان کے ساتھ مل کر ووٹ دیا تھا۔ امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ٹرمپ کے حق میں فیصلہ کن ووٹ ڈالا۔ واضح رہے کہ روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ امریکہ کی وینزویلا میں کارروائی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور واشنگٹن اپنے ہی بنائے ہوئے عالمی اصولوں کو پامال کر رہا ہے، امریکہ کی تجارتی پابندیوں اور غیر منصفانہ ڈیوٹیوں کا سلسلہ اس بات کی علامت ہے کہ واشنگٹن کی عالمی پوزیشن کمزور پڑ رہی ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماسکو نے نوٹ کیا ہے کہ واشنگٹن یوکرین کو نیٹو میں گھسیٹنے سے متعلق کوششوں کو روکنا چاہتا ہے، تاہم یورپی حلقوں کی تجویز کردہ عارضی جنگ بندی یا وقفہ کا مقصد صرف کیف حکومت کو وقت دینا ہے ناکہ مسئلے کے اصل حل کیلئے مذاکرات کا آغاز کرنا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وینزویلا کی حکومت قومی خود مختاری اور علاقائی وقار کے ساتھ امریکی یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ کر رہی ہے اور ملک کی اکثریت عالمی سطح پر اپنی آزادی برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے، روس پہلے سے طے شدہ معاہدوں کے تحت کاراکاس کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

14 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

14 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

14 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

15 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

15 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

15 hours ago